ریاست اور سیاستافسر اور دفتربازار اور کاروبار
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرنا شروع کر دیں

( مائرہ ارجنمد ) پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں نامزد چار ملازمین کو طلب کیا گیا جن میں سے تین نے اپنے ابتدائی بیانات قلمبند کرا دیے ہیں۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملازمین میں عمران خان کے پرسنل سیکریٹری اور پارٹی کا جنرل منیجر فنانس بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ و دیگر اکاؤنٹ کے علاوہ ملازمین کے سیلری اکاؤنٹ میں بھی آتی رہی۔