افسر اور دفترتازہ ترین

وزیر خزانہ شرح سود پر بات کرنے سے گریزاں

( مائرہ ارجمند ) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے تسلیم کیا ہے کہ مارکیٹ میں اس وقت روپیہ انڈر ویلیو اور ڈالراوور ویلیو ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بات چیت میں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےبتایا کہ اس وقت روپیہ انڈرویلیو اورڈالراوورویلیو ہے۔

وزیرخزانہ نے تسلیم کیا کہ رئیل افیکٹو ایکس چینج ریٹ کے حساب سے روپیہ انڈر ویلیو ہے، ویلیو وہ ہوتی ہے جو مارکیٹ متعین کرتی ہے تاہم مارکیٹ میں اس وقت ڈالر اوور ویلیو ہے اور ڈالر کی دنیا بھر میں دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں قدر بڑھی ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے میں بینکوں کا کردار نہیں ہے۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ چین سے قرضہ رول اوور ہوگیا ہے جب کہ دوسرے ممالک سے بھی قرضے روول اوور ہورہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) سے معاہدے کے تحت 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

وزیرخزانہ نے انٹرسٹ ریٹ پر بات کرنے سے گریز کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button