تازہ ترین
18 گھنٹے بعد بھی کراچی کے سپر سٹور میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

( شیتل ملک ) کراچی میں جیل چورنگی کے قریب پندرہ منزلہ رہائشی عمارت کے نیچے قائم سپر سٹور میں لگی آگ 18 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی۔
گزشتہ روز لگنے والی تیسرے درجے کی آگ کے باعث عمارت کی بیرونی دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں جس کے بعد عمارت خطرناک قرار دے دی گئی ہے، حکام کی جانب سے اطراف کے رہائشیوں سے مکانات خالی کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
جائے وقوعہ پر 18 فائر ٹینڈرز، واٹر باوزر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز آگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد بےہوش ہوگئے تھے۔
عمارت کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تہہ خانے میں قائم سٹور کا گودام ختم کروانے کے لئے کئی سرکاری اداروں میں درخواست دے چکے تاہم شنوائی نہ ہوئی۔