تازہ ترین

لاہور کی سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں گزشتہ رات سے لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا

( اسیس مہتاب ) لاہور سندر انڈسٹریل سٹیٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جسکا۔ عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری میں دو دھماکے ہوئے۔ گزشتہ رات پینسل فیکٹری میں لگنے والی آگ مسلسل بھڑک رہی ہے اور ریسکیو عملہ اسے بجھانے کی سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ ریسکیو ٹیمیں تاحال اس پر قابو نہ پا سکیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ فیکٹری کے کیمکل میں لگی جس کی وجہ سے تاحال اس پر قابو نہ پایا جاسکا، کیمیکل کی وجہ سے آگ کی شدت زیادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button