ورلڈ اپ ڈیٹ

قاہرہ کے گرجا گھر میں آتش زدگی 41 افراد ہلاک

( مانیٹرنگ ڈیسک ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک گرجا گھر میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق قاہرہ کے پرہجوم علاقے Imbaba میں واقع Abu Sifine نامی گرجا گھر میں آگ لگی تھی۔

آتشزدگی کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں عندیہ ملا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ پھیلی۔

پولیس کے بیان میں بتایا گیا کہ اتوار کی صبح گرجا گھر میں ہفتہ وار اجتماع کے دوران آگ لگی۔

فائر سروسز کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آتشزدگی کا یہ واقعہ عبادت کے دوران پیش آیا جس کی وجہ جنیٹر کا پھٹنا بتایا جا رہا ہے، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت گرجا گھر میں پانچ ہزار افراد موجود تھے اور آگ لگنے کے بعد وہان بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پیروں کے نیچے آکر کچلے گئے۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے.

خیال رہے کہ مصر کی مجموعی آبادی میں عیسائیوں کی تعداد 10 فیصد کے قریب ہے۔

مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے قبطی مسیحیوں کے پوپ تاوادروس II کو فون کرکے ان سے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سیسی نے کہا انہوں نے تمام ریاستی مشینری کو حکم دیا ہے کہ وہ ریلیف کے کاموں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button