سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پیپلز پارٹی کلین سویپ کر گئی

( شیتل ملک ) سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جی ڈی اے دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔
سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔ موصولہ غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی نے میونسپل کمیٹی کی 161 نشستیں جیت لی ہیں جب کہ 16 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
اعداد و شمار کے تحت جی ڈی اے کو 14 نشستیں ملی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کو 6 اور جے یو آئی (ف) کو پانچ نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔
ٹاؤن کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی 305 نشستوں کے ساتھ دیگر جماعتوں کے مقابلے میں بہت آگے ہے جب کہ جی ڈی اے کے 49 امیدوار اور 38 آزاد امیدوار کام یاب قرار پائے ہیں۔
اعداد و شمار کے تحت پی ٹی آئی کے 8، جے یو آئی (ف) کے 6 اور دیگر جماعتوں کے 7 امیدواران کام یاب ہوئے ہیں۔