افسر اور دفترتازہ ترینٹریفک اپ ڈیٹریاست اور سیاستموسم

سیلاب متاثرین کے لیئے 9 ممالک سے 3 عالمی تنظیموں کے 82 طیارے امداد لیکر پہنچ گئے

( شیتل ملک )پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 9 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کے 82 طیارے امداد لیکر پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے 37 ترکیہ سے 12 ، امریکہ سے 10 اور چین سے چار طیارے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ازبکستان، ترکمانستان اور فرانس سے ایک ایک طیارہ امدادی سامان لیکر پہنچا ہے ۔ عالمی ادارہ خوارک نے 3 اور یونیسف کے 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے سامان لیکر پہنچے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے امدادی سامان کے 6 طیارے بھیجے ہیں۔

دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت لاہور میں منعقدہ اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو ریلیف کی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

سیلاب زدگان کی امداد اور شفافیت

وزیر اعظم کی ہدایت پرسیلاب زدگان کی امداد کی تقسیم وترسیل میں شفافیت کے لئے ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ قائم کردیا گیا،جس کا افتتاح وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال آج پیر کو کریں گے،ڈیش بورڈ سے عوام کو امدادی سامان کی وصولی، تقسیم اور ترسیل کی تمام معلومات فوری فراہم ہوں گی۔

اتوار کووزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لئے آنے والی امداد اور اس کی تقسیم کے تمام عمل کو شفاف بنانے کے لئے’’ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ“ تیار کرلیا گیا ہے جس کے ذریعے عوام سیلاب متاثرین کے لئے عالمی، وفاقی اور صوبائی سطح پر آنے والی رقوم اور امدادی سامان کے بارے میں نہ صرف براہ راست جان سکیں گے بلکہ یہ بھی معلوم کرسکیں گے کہ یہ امدادی سامان کہاں کہاں تقسیم ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف ڈیجیٹل فلڈز ڈیش بورڈ کی نگرانی بذات خود کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں نظام زندگی کی بحالی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ سڑکوں، پلوں کی بحالی، بجلی کی ترسیل سمیت دیگر امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک سمیت اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں سے اشتراک عمل اوربھرپور تعاون یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے سڑکوں کی جلد از جلدبحالی اور صوبوں کو درپیش دیگر مسائل کے حل کی جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔

سیلابی امداد کا دنیا کی صف اول کی فرم سے آڈٹ کرانے کا فیصلہ

شہباز شریف نے کہا کہ امداد کا نہ صرف اے جی پی آر بلکہ دنیا کی صف اول آڈٹ فرم سے آڈٹ کروایا جائے گا۔

سیلاب زدگان کی امداد کی تقسیم و ترسیل میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ قائم کردیا گیا۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر جدید ڈیش بورڈ بن گیا، وفاقی وزیر احسن اقبال کل افتتاح کریں گے۔

ڈیش بورڈ پر عوام کو امدادی سامان کی وصولی، تقسیم اور ترسیل کی معلومات ہوں گی، عوام سیلاب متاثرین کیلئے عالمی، وفاقی، صوبائی سطح پر آئی رقوم اور سامان سے متعلق جان سکیں گے۔

امریکا پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گا

گیارہ ستمبر کو امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے ہیوسٹن میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد امریکی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکام کو آگاہی کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔


متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button