تازہ ترینتعلیم و صحتریاست اور سیاستقومی
سیلاب زدگان گیسٹرو کا شکار، کاچھو میں دواموات

( شیتل ملک ) دادو کے علاقے کاچھو میں سیلابی صورتحال کے بعد گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق شدید بارشوں کے باعث شہروں سے راستے منقطع ہونے کی وجہ سے گیسٹرو کے مریضوں کو علاج میں دشواری کا سامنا ہے۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ دادو کے گاؤں کنڈو ببر میں 5 سال کا بچہ گیسٹرو کے باعث انتقال کر گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق طبیعت بگڑنے پر 2 بچوں کو جوہی منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک بچہ راستے میں دم توڑ گیا البتہ دوسرے کو تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز میں گیسٹرو کے باعث دو اموات ہوئیں۔
واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد کیرتھر پہاڑی سلسلے سے نئی گاج ندی میں طغیانی کے بعد دادو میں کاچھو کے کئی دیہات نہ صرف زیر آب آگئے بلکہ کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔