ریاست اور سیاست

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی چینی ہم منصب سے ملاقات

( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی ہم منصب وانگ ژی کی ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع  پر ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی مفادات کیلئے اسٹریٹجک رابطے مربوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری کی افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے ملاقات میں دو طرفہ باہمی روابط کے فروغ اور تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button