ریاست اور سیاستافسر اور دفترتازہ ترینتھانہ کچہری

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ، ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

( سفیان سعید خان ) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

اسلام آبادپولیس کے مطابق ریڈزون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون میں انٹری بند ہے۔

ذرائع کے مطابق ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ کے موقع پرپولیس اور ایف سی کے ایک ہزار جوان ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جبکہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

 اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین اور سپریم کورٹ میں پیش ہونے والے سائلین، وکلا اور میڈیا کو ریڈزون میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

اسلام آبادپولیس کے مطابق ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اکستان تحریک انصاف کا مستقبل کیا ہو گا؟ کیا پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی؟ کیا عمران خان پر غلط بیانِ حلفی دینے پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہو گا؟ کیا فوجداری مقدمات قائم کیے جائیں یا پھر پارٹی کو کلین چٹ ملے گی؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان آج صبح دس بجے فیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے کازلسٹ جاری کردی ہے۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔

کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان فیصلہ سنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button