سابق چیف سیکرٹری اعظم خان کو بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ کیس میں مشکلات کا سامنا

( اسد شہسوار ) چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کی زیر صدارت اجلاس میں اعظم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
پی اے سی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو مالم جبہ کیس اور بلین ٹری سونامی کے معاملہ پر طلب کر رکھا تھا۔
کمیٹی کے استفسار پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بتایا مالم جبہ کیس کے پی حکومت کی سفارش پر بند کیا۔
چیئرمین پی اے سی نور عالم نے کہا سابق چیئرمین نیب بلیک میل ہوتے تھے۔ مالم جبہ کیس غلط بند کیا۔ جاوید اقبال کے دور میں بند مقدمات دوبارہ دیکھیں۔
عظم خان سی ایس ایس کے 17ویں کامن بیچ سے تعلق رکھتے ہیں اور خیبر پختونخوا کے معروف برن ہال کالج ایبٹ آباد اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد جیسے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم رہے۔
اعظم خان کے ساتھ کام کرنے والے احسان غنی بتاتے ہیں کہ اعظم متحرک، ذہین اور نتائج کی پرواہ نہ کرنے والے بے نیاز آدمی ہیں جو اپنا کام بخوبی جانتے ہیں۔
اعظم خان کے سیکریٹری داخلہ کے طور پر استعفے کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پسند نہ کیا، لہٰذا انھیں ’کھڈے لائن‘ تقرری کے طور پر سیکریٹری سیاحت تعینات کر دیا گیا۔ بیوروکریسی کی دنیا میں ’کھڈے لائن‘ کی اصطلاح ایسی تقرری کے لیے استعمال کی جاتی ہے جہاں اختیارات ہوں نہ وسائل۔
اعظم خان کچھ عرصہ یہاں تعینات رہے، پھر انھیں ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا جیسے مشکل عہدے پر تعینات کیا گیا، اور وہاں کچھ عرصہ تعیناتی کے بعد انھیں دوبارہ سیکریٹری سیاحت خیبر پختونخواہ لگا دیا گیا۔
اس بار سیکریٹری سیاحت تعیناتی کے دوران انھوں نے اپنے پہلے دور میں تیار کیے گئے منصوبوں کو نکالا اور ان پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ وہ مشرف دور میں پشاور میں ڈپٹی کمشنر اور اس سے قبل سوات سمیت صوبے کے دوسرے علاقوں میں مختلف حیثیتوں میں خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ اس لیے ضلعے کی سطح پر سیاحت کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد کے طریقہ کار سے بھی خوب واقف تھے۔ اس لیے صوبے بھر میں ایک تحریک شروع ہوگئی۔
2018 کے عام انتخابات سے قبل بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی تو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اعظم خان کو مرکز میں سیفران ڈویژن کا سیکریٹری تعینات کر دیا گیا۔ انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد 18 اگست کو عمران خان نے وزیرِ اعظم کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالا تو اعظم خان ان کے پہلے سیکریٹری تعینات ہوئے، اور ابھی تک اس عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔