فن و فنکار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کپل دیو پر بننے والی فلم ’83‘ کی برج خلیفہ پر تشہیر متنازعہ

( مانیترنگ ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کپل دیو پر بننے والی فلم ’83‘ کی تشہیر دبئی کے برج خلیفہ پر بھی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر برج خلیفہ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی اداکار جوڑی، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون پر فلمائی گئی فلم ’83‘ (کپل دیو کی سوانح ) کی تشہیر کی جا رہی ہے۔

فلم 83 کے چند سین برج خلیفہ پر شوٹ ہوئے اور ان مناظر کو دیکھنے کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ وہاں موجود تھے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں خود بھارتی عوام کی جانب سے اس فلم کی تشہیر برج خلیفہ پر کیے جانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’یہ سب پیسے کا کھیل ہے‘، ’اب برج کی پہلے جیسی بات نہیں رہی، برج خلیفہ پر کچھ بھی چلوایا جا سکتا ہے۔‘

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button