ورلڈ اپ ڈیٹ

امریکی ہسپتال میں فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک

(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا کے ہسپتال میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خودکشی کرلی۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اسپتال میں داخل ہوتے ہی رائفل اور پستول سے فائرنگ کی۔ ہلاک ملزم کے اہل خانہ کا پتا لگایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button