تازہ ترینتھانہ کچہری
زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد قتل

( اسد شہسوار ) فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر جھگڑا ہوا اور بڑھتے بڑھتے نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔ فائرنگ کا واقعہ چاندرامہ مگسی قبائل کے دو گروہوں کے درمیان پیش آیا جس کے باعث چار افراد لقمہ اجل بنے۔ جاں بحق ہونے والوں کی جھل مگسی تحصیل اسپتال میں ضروری سرکاری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔