بازار اور کاروبارافسر اور دفترریاست اور سیاست
فرانس نے پاکستان کے ذمہ واجب الاادا قرض 6 سال کے لئے موخر کر دیا

( مائرہ ارجمند ) فرانس نے پاکستان کے ذمہ 10 کروڑ ڈالر سے زائد واجب الادا قرض 6 سال کیلئے مؤخر کردیا۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پاکستان اور فرانس کے درمیان قرض واپسی مؤخر کرنے کا معاہدہ طے پایا، سیکریٹری اقتصادی امور اور فرانس کے سفیر نیکولس نے معاہدے پر دستخط کئے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ذمہ 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر واجب الادا قرض 6 سال کیلئے مؤخر کیا گیا، یہ قرض جولائی اور دسمبر 2021ء میں واجب الادا تھا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قرض ادائیگی جی 20 ممالک کے فیصلے کے تحت مؤخر کی گئی، پاکستان کو قرض واپسی کیلئے ایک سال کی اضافی مہلت بھی ملے گی، یہ مہلت 6 سال کی توسیع شدہ مدت کے علاوہ ہوگی۔
واضح رہے کہ موجودہ اتحادی حکومت چین سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض بھی حاصل کرچکی ہے۔