حکومت کے شرح نمو کے اضافے کے حقائق جعلسازی ہے، اسحاق ڈار
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے دیئے گئے ان اعداد و شمار کے پیچھے اعداد و شمار کے ہیر پھیر کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت حکومت کی جانب سے شرح نمو 5.7 ہونے کا جو دعوی کیا جا رہاو ہے اسکی وجہ انکی جانب سے بیس ائیر تبدیل کرنا ہے۔ یہ پہلے 2005-6 تھا جب کہ اس حکومت نے اسے تبدیل کرکے 2015-16 کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف اعداد و شمار کا ہیر پھیر ہے۔ انہی کے اسی حساب سے ہماری حکومت کے آخری سال کی جی ڈی پی گروتھ انکی موجودہ گروتھ سے زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ کیا آپ نے مہنگائی کم کی؟ اشیا خورد و نوش کی شرح مہنگائی کے عشاریئے تو دہروں ہندسے میں ہیں۔ دیہی آبادی میں 24 فیصد جبکہ شہروں میں 19 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں پہلے خدمت کریں اور پھر بتائیں۔