ریاست اور سیاست

منزل ایک مگر مقاصد مختلفحکومت اور اپوزیشن کے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں

حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے امر بالمعروف کے جلسے جبکہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے مہنگائی مارچ کے سلسلے میں قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہونا شروع ہوگئے۔جلسے اور مارچ کے حوالے سے تینوں جماعتوں کے قافلے ملک کے مختلف شہروں سے روانہ ہو رہے ہیں۔ تحریک انصاف کا 27 مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں جلسہ ہے جبکہ مہنگائی مارچ کے لیے اپوزیشن کے قافلے 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔جلسے میں شرکت کے لیے کراچی کینٹ اسٹیشن سے قافلہ خصوصی ٹرین کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی کا قافلہ رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کی قیادت میں روانہ ہوا۔خصوصی ٹرین کے ذریعے خواتین اور مرد پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد روانہ ہوئی، کارکنان کے لیے خصوصی ٹرین میں 18 بوگیاں لگائی گئی ہیں۔پی ٹی آئی جلسہ میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں مہنگائی مکاو لانگ مارچ کا آغاز آج ماڈل ٹاون سے ہوگا، لانگ مارچ کی روانگی سے قبل مریم نواز اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاون میں ساڑھے تین بجے پریس کانفرنس کریں گے۔شہر بھر میں لانگ مارچ کے حوالے سے بینرز لگا دیے گئے ہیں۔ شاہدرہ، اسلامپورہ، فیروزپور روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت مختلف مقامات پر لانگ مارچ کے بینرز آویزاں ہیں۔ڈویژن بھر میں تمام آفیسرز اور آفیشلز کی چھٹیاں منسو خ کر دی گئیں جبکہ افسران اور اسٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اسپتالوں میں قبل از وقت اقدامات کے تحت ایمرجنسی نافذ جبکہ سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ آفسران کی انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر ڈیوٹی مقرر کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button