ریاست اور سیاست

حکومت کو گھر بھیجنے کےلیے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کےلیے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے۔

بلال یاسین کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مری کا واقعہ پوری دنیا کے سامنے ہے، وہاں لوگ برف سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے مرے ہیں، شدید سردی میں خاندانوں کے خاندان مرتے رہے اور یہ بنی گالہ اور وزیراعلی ہاوس میں ہیٹر جلا کر سوتے رہے، وہاں لوگ 36 گھنٹوں تک مدد کے لئے پکارتے رہے لیکن کوئی ان کی مدد کو نہیں آیا، عوام کو سب پتہ ہے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button