ٹریفک اپ ڈیٹتھانہ کچہری

گوجرانوالہ میں 2 مسافر وین آپس میں ٹکرا گئیں، 12 افراد ہلاک

( مانیٹرنگ ڈیسک )گوجرانوالہ میں 2 مسافر وینز حادثے شکار ہوگئیں، حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکو ذرائع کے مطابق ون وے پر تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دونوں وینز میں گوجرانوالہ کے 28 افراد سوار تھے جوکہ عرس میں شرکت کے بعد سرگودھا سے واپس لوٹ رہے تھے۔

دو روز قبل جامشورو انڈس ہائی وے پر بھی مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں17 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے تھے۔

مسافر گاڑی مانجھند کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرائی تھی ، حادثے کا شکار افراد مزدور تھے جو نوشہرو فیروز سے مزدوری کیلئے کراچی جارہے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button