گلوکارہ حدیقہ کیانی معصوم بچوں کی فنڈ مہم سے متاثر

( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اس وقت بلوچستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے وسیلہ راہ کے نام سے کیمپین چلا رہی ہیں۔
حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ننھی بچیوں نے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی خاطر اپنا اپنا گلّک توڑ کر اس میں جمع رقم وسیلہ راہ کو عطیہ کی۔
گلوکارہ نے درد مند دل رکھنے والی ان بچیوں کی کاوش کو خوب سراہا ہے۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کھڑی ہونے والی پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے اس سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا اندازہ وقت سے قبل ہی لگا کر ’وسیلہ راہ‘ کیمپین کا آغاز کرلیا تھا۔
اداکارہ میرا نے نیویارک میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے لائیو پرفارمنس دی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
میرا نے نیویارک کے علاقے بروکلین میں سڑک پر دلہن کی طرح سج سنور کر پنجابی گانے پر ڈانس کیا جس سے دیکھنے والے محظوظ ہوئے۔
اداکارہ نے یہ ڈانس پرفارمنس پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے افراد کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے کی۔
اداکارہ حنا الطاف نے عوام سے سیلاب سے متاثرہ خواتین کے لیے سینیٹری پیڈز اور بچوں کے لیے ڈائپرز عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ تیار غذا سیلاب متاثرین کو بھیجیں کیونکہ ان کے پاس پکانے کے لیے چولہے موجود نہیں ہیں۔
حنا الطاف نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ آپ سب بڑھ چڑھ کر فلاحی تنظیموں کو عطیات جمع کروائیں، یہ بالکل نہ سوچیں کہ ان کے پاس جمع کروانے کے لیے کچھ بھی نہیں، ان کی جانب سے دیا گیا محض 100 روپیہ بھی اس وقت بہت بڑا ہے۔
اداکارہ و میزبان فضا علی نے پاکستان میں سیلاب کی بدترین صورتحال پر انتظامیہ اور حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انسٹاگرام پر فضا علی نے ایک طویل ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ساتھ ہی عوام سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی۔
فضا علی نے کہا ‘یہ عذاب سارے صرف غریب پر ہی آتے ہیں؟ ان ہی کا نقصان ہوتا ہے، وہی مرتے ہیں جو کچھ ہوتا ہے، صرف ان ہی کے ساتھ ہوتا ہے، امیر کو کچھ کیوں نہیں ہوتا‘؟