دین و دنیا

حج آپریشن کراچی سے بھی شروع ، پہلی پرواز مدینہ منورہ کے لئے روانہ

( مائرہ ارجمند) کراچی ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 291 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 743 سے 291 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈائریکٹر پی آئی اے پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس ایئر وائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین کو رخصت کیا۔

عازمین حج کو پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں، عازمین حج سے پاکستان کی سلامتی اور پی آئی اے کی ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ای او پی آئی اے عامر حیات حج آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں، پی آئی اے پانچ بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچا رہی ہے۔

پی آئی اے اب تک تقریباً دو ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا چکی ہے، پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 3 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا اور بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button