کھیل اور کھلاڑی
مشکل وقت گزر جائے گا ڈٹے رہو: ویرات کوہلی کے نام بابر اعظم کا پیغام

( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی ٹیم کے بیٹسمین اور سابق کپتان ویرات کوہلی کے لئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کے لئے لکھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، مضبوط رہیں۔
This too shall pass. Stay strong. #ViratKohli pic.twitter.com/ozr7BFFgXt
— Babar Azam (@babarazam258) July 14, 2022
ویرات کوہلی ان دنوں آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور انہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے گزشتہ دو سال میں معمولی کارکردگی کے باوجود ویرات کوہلی کی ٹیم میں شمولیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کوہلی کی کارکردگی اچھی نہیں تو نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر رکھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔