حریم شاہ نے کھلایا ایک نیا گُل، صحافت کی حریم شاہ حسن نثار کو دکھایا ریما عمر نے آئینہ
( مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی تازہ ترین وائرل ویڈیو اور حسن نثار کی جانب سے جمہوریت کو "خوبصورت چڑیل ” کہنے کے بیان میں مماثلت کیا ہے ۔
جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں حسن نثار نے ایک مرتبہ پھر جمہوریت کے خلاف نازیبا الفاظ کی بھرمار کر دی جسکے جواب میں تجزیہ کار ریما عمر نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور سوال اٹھایا کہ رپورٹ کارڈ میں ، انسانی حقوق ، جمہوریت ، قانون اور آئین کی بالادستی کی بات ہی نہیں ہو سکتی تو وہ سب اس پروگرام میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں اور کوئی دن نہیں جاتا جب حسن نثار جمہوریت کو گالی نہ دیں ۔
دوسری جانب حریم شاہ اپنی تازہ ترین ویڈیو میں سول اداروں کے لئے انتہائی تضحیک آمیز الفاظ استعمال کر رہی ہیں ۔ لاہور 42 نیوز سے منسلک نوجوان صحافی اور پروگرام ریاست کی سیاست کے میزبان رضا ہاشمی ان دو پر اسرار کرداروں ( حریم شاہ اور حسن نثار) کی تازہ ترین حرکات اور انکے پیچھے موجود نادیدہ قوتوں کے ایجنڈا پر تجزیہ دے رہے ہیں اپنے تازہ ترین وی لاگ میں ، جو آج شب 11بجکر 30 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔