تازہ ترینافسر اور دفترصارف اور خریدارگلی اور محلہلاہور 42 نیوز دوستموسم
لاہور میں طوفانی بارش، 170 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

( مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور میں شدید بارش کے باعث لیسکو کے 170 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔
لیسکو ذرائع کے مطابق فیڈرٹرپ ہونےاوردیگرفنی خرابیوں کےباعث متعددعلاقےبجلی سےمحروم ہو گئے ہیں ، متاثرہ علاقوں مٰن قلعہ گجرسنگھ،ریلوے سٹیشن،بادامی باغ،سمن آباد،شاہدرہ ، امامیہ کالونی،راوی روڈ،یتیم خانہ ، ہربنس پورہ،داروغہ والا،بیدیاں روڈ،بھٹہ چوک،مناواں،سنگھ پورہ،شادباغ،گڑھی شاہوکےمتعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے ۔
لاہور میں صبح سے ہی بادلوں کا ڈیرہ تھا جب کہ مختلف علاقوں میں 8 بجے کے قریب بوندا باندی ہوئی جو بعد میں تیز بارش کی شکل اختیار کر گئی ۔ بارش کے باعث شاہرات پر پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل بھی پیداہوا۔