ورلڈ اپ ڈیٹ
بنگلہ دیش میں طوفانی بارشوں سے 25 افراد ہلاک

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلادیش میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے 25 افراد کو بہا کر لے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں سے 40 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
بارشوں کے بعد سلہٹ ریجن کے تمام علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، جبکہ انتظامیہ نے امداد کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کے شمال مشرقی علاقوں میں ایک ہفتے سے شدید بارشیں جاری ہیں۔