ریاست اور سیاست
چکوال میں وزیر اعلی پنجاب کا پروٹوکول، شہری دہائی دیتا رہا کہ ساتھ مریض ہے لیکن ٹریفک وارڈن نے نہ جانے دیا

( سفیان سعید خان ) وزیر اعلی پنجاب کے دورہ چکوال کے موقع پر بلکسر انٹرچینج چکوال پر شہری دہائیاں دیتا ہے کہ میرے ساتھ مریض ہے جانے دو مجھے لیکن وارڈن نے آدھے گھنٹے تک ٹریفک روکے رکھی۔ اس موقع پر متعدد شہری ٹریفک وارڈنز کے ساتھ الجھتے رہے لیکن راستہ وزیر اعلی کے گزر جانے کے بعد ہی کھولا گیا ۔
شہریوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پرانے پاکستان میں انہی چیزوں پر اعتراض کر کے نیا پاکستان بنایا اور اب انہیں پرانا پاکستان جنت لگتا ہے ۔