حجاب مظاہرے ، فساد کے خطرہ کے پیش نظر بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند
( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہا پسند ہندوں کے باحجاب مسلمان خؤاتین پر حملوں اور نقص عامہ کے خطرہ کے پیشنظر تمام ہائی سکول اور کالجز کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک مسلمان با حجاب لڑکی کو گھیر کر ہراساں کرنے، جے شری رام کے نعرے لگانے اور لڑکی کی طرف سے جوابی طور پر اللہ اکبر کے نعرے لگانے کے بعد کرناٹک میں جا بجا انتہا پسند ہندوںکے مطآہرے دیکھنے میں ائے۔ شدت پسندوں کی نئی پیڑھی نے مختلف جگہوں پر بھارت کا قومی پرچم جس پر نارنجی ، سفید اور سبز رنگ ہے اتار کر صرف نارنجی رنگ کا جھنڈا لہرا دیا ۔
خیال رہے بھارتی جھنڈے میں سفید رنگ امن اور سبز مسلمانوں کی علامت ہے جبکہ نارنجی رنگ ہندوں کی ۔ بی جے پی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ اب اکھنڈ بھارت کا خواب پورا ہو گا اور وہ سب رنگ ختم کر کے بھارت کو ہندو مذہب کے رنگ ہی میں رنگیں گے ۔