ورلڈ اپ ڈیٹ

بھارت میں حالات بے قابو ، گلی گلی مذہبی فسادات،توہین مذہب پر دو مسلمانوں کے ہاتھوں ہندو درزی آن کیمرہ قتل

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں توہین مذہب کا معاملہ خون آلود ہو چکا ہے راجھستان کے شہر اودھے پور میں بی جے پی کی رہنما نوپر شرما کے توہین آمیز بیان کی حمایت کرنے والے درزی کنہیا لعل کو دو مسلمان نوجوانوں نے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کنہیا لعل نامی درزی نوپر رائے کے بیانات پر شدت پسندی کی اگ مزید بھڑکاتا رہا اور بار بار پیغمبر اسلام کی توہین کا مرتکب ہوتا رہا ، آج دوپہر دو مسلمان نوجوانوں نے کنہیا لعل جو پیشے کے اعتبار سے درزی تھا کی دوکان میں گھس کر چاقوں کے پہ در پہ وار کر کے اسے قتل کر دیا ، اس واقعہ کی باضابطہ فلم بھی بنائی گئی۔

کنہیا لعل کے قتل کے بعد اودھے پور سمیت پورے بھارت میں جلاو گھراو کا سماں ہے ۔ انتہا پسند ہندوں کی جانب سے مسلمانوں اور انکی املاک پر حملے کیے جا رہے ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے واقعہ کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اشتعال انگیزی کو مزید ہوا دے رہی ہے، شہر میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند کر دی گئی ہے اور شہر میں جابجا آگ لگی ہوئی ہے،

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button