تھانہ کچہری

لاہورمیں اب کراچی کی طرز پرکرائےکے قاتل دستیاب، گینگ بیرون ملک سے آپریٹ کر رہا ہے

( مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہوریوں کے لئے بری خبر ہے کہ اب لاہور میں بھی کراچی چند لاکھ کے عوض اجرتی قاتل دستیاب ہیں۔ کرائے کہ یہ قاتل بیرون ملک سے آپریٹ ہوتے ہیں اور 2 سے پانچ لاکھ کی رقم لے کر کسی کو بھی قتل کر دیتے ہیں۔

یہ ہوش ربا انکشاف حالات حاضرہ اور سماجی معاملات پر گہری نظر رکھنے والے سینئر صحافی میاں طاہر نے اپنی تازہ ترین ٹوئٹ میں کیا ہے ۔ میاں طاہر کے مطابق ان اجرتی قاتلوں کو مختلف با اثر لوگ اپنے مخالفین کو راستے سے ہٹانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ میاں طاہر نے لاہور پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ لاہور میں کام کرنے والے ان شوٹرز کی تعداد 100 سے زائد ہے جن میں سے زیادہ تر تعداد جرائم پیشہ اور اشتہاری افراد کی ہے اسکے علاوہ اس دھندھے میں ایسے روزگار نوجوان بھی شامل ہورہے ہیں جو منشیات کے عادی اور پارٹیوں کے دلدادہ ہیں۔

ایڈوینچر کے شوقین بھی اجرتی قتل کے اس پیشے کو اپنا رہے ہیں ، کرائے کے قاتلوں کا یہ نیٹ ورک لاہور میں اب ایک باقاعدہ پیشہ بن چکا ہے جس میں مختلف سروسز کے لئے الگ الگ پیکج متعارف کرائے جا چکے ہیں۔ کسی شخص کو قتل کرنے کی قیمت 2 سے 5 لاکھ اور گھر پر فائرنگ کرنے کی اجرت 20 سے 25 ہزار ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button