افسر اور دفترتازہ ترین

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب کراچی اور حیدرآباد میں متوقع بارش کی وجہ سے چھٹی

( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی بارش کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں آج وفاقی حکومت کے دفاتر میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد ڈویژن میں ضروری سروسز سمیت رین ایمرجنسی میں کام کرنے والے دفاتر کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت سندھ نے بارشوں کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button