فن و فنکار

امیتابھ بچن اپنی پوتی کے ناز کیسے اٹھاتے ہیں

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نےاپنی پوتی آرادھیا کے حوالے سے بتایا کہ بطور دادا وہ اسے راضی کرنے کے لیے بالوں کے پنک ہیئربینڈز، پونی اور کلپس گفٹ کرتے ہیں۔

بالی وڈ اداکارامیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی میں اپنی پوتی کا ذکر کیا۔

شو میں شریک ایک امیدوار کے سوال پرانہوں نے جواب دیا کہ جب ان کی پوتی آرادھیا بچن اداس ہوتی ہے تو وہ اسے بالوں کی گلابی بینڈ اورکلپس دیتے ہیں۔

آرادھیا سے ہی متعلق ایک اور سوال بھی پوچھا گیا کہ بہت ساری فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں اپنے کام کے بوجھ کے ساتھ، وہ اپنی پوتی آرادھیا کے ساتھ ملنے کا وقت کیسے نکالتے ہیں؟ امیتابھ نے تسلیم کیا کہ وہ ان کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکتے۔ وہ صبح 8 بجے اسکول کے لیے روانہ ہوتی ہے، اور میں تقریباً سات یا 7:30 بجے نکل جاتا ہوں۔ اس کے واپس آنے کے بعد، تقریباً 3 یا 4 بجے، اس کے پاس اسکول کا کام اور باقی سارے کام ختم کرنے لیے ہوتے ہیں۔ اس کی ماں (ایشوریہ رائے بچن) اس کی مدد کرتی ہے ۔ 10:30-11:00 بجے کے قریب میرے گھر پہنچنے تک وہ سو چکی تھی۔

فیس ٹائم ٹیکنالوجی کی بدولت ہم رابطے میں رہتے ہیں ۔ اس کے پاس صرف اتوار کو فارغ وقت ہوتا ہے میرے پاس وقت ہو تو میں اس کے ساتھ کچھ دیر کھیل لیتا ہوں۔ جب وہ مجھ سے ناراض یا غصہ ہوتی ہے تو میں اسے چاکلیٹ دیتا ہوں ۔ چونکہ گلابی اس کا پسندیدہ رنگ ہے، اس لیے جب بھی وہ پریشان یا اداس ہوتی ہے تو میں اسے بالوں کے لیے پنک کلپس، بینڈز اور پونی گفٹ کرتا ہوں تو وہ خوش ہوجاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button