فن و فنکار

ٹائیگر اور دیشا کی جوڑی کو کس کی نظر لگی؟

( مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے بریک اپ کی وجہ اکانکشا شرما ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹائیگر کی زندگی میں اکانکشا کی انٹری کچھ ہی عرصے پہلے ہوئی

بالی وڈ فلم باغی ٹو کی آن سکرین جوڑی دیشا پٹانی اور ٹائیگر شیروف کی دوستی پرانی تھی۔ یہ دونوں چھ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے ۔ کہا جا رہا ہے دیشا کی خواہش تھی کہ چھ سال بعد قریبی دوستی کو رشتے کی شکل دی جائے اور شادی کی جائے ۔ لیکن ٹائیگر شروف اپنے کیرئیر کی بُلندی کے موڑ پر ایسا بلکل نہیں چاہتے تھے۔

اسی بات کو لے کرکے دونوں کے درمیان تعلقات ختم ہوگئے تاہم سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹائیگر اور دیشا اب بھی بہت ساتھ ہیں اور وہ ایک ساتھ جم بھی کرتے ہیں۔

دوسری طرف یہ بھی کہا گیا کہ دیشا کی غیر موجودگی میں ٹائیگر شروف اور اکانکشا شرام کے درمیان دوستی بڑھنی لگی۔ اکانکشا اور ٹائیگر نے 2 پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

بالی وڈ کی خبروں کو رپورٹ کرنے والے بہت سے صحافی کہتے ہیں کہ ٹائیگر ہمیشہ سے ہی اکانکشا کے بہت اچھے دوست تھے ۔ دیشا کے ساتھ اس کے تعلقات ختم ہونے کے بعد ہی وہ اکانکشا سے مزید قریب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button