ریاست اور سیاستافسر اور دفتر

جاوید اقبال کی جنسی درندگی کو استعمال کرتے ہوئے عمران خان نے کیسے بلیک میل کیا

( مانیٹرنگ ڈیسک )سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی طیبہ گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے میری وڈیوز حاصل کرکے نیب میں اپنے کیس بند کرالیے، مجھے انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کرکے ڈیڑھ ماہ وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسانی کی شکایت وزیراعظم کے پورٹل پر کی تو وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان اور طاہر اے خان نے مجھے بلوا لیا اور مجھ سے وڈیوز حاصل کرلیں۔

طیبہ گل نے کہا کہ ایک دو دن بعد وہ وڈیوز میری اجازت کے بغیر ٹی وی پر چلائی گئیں اور پھر میری تردید بھی چلا دی گئی، میں نے اس بات پر احتجاج بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ جاوید اقبال کی جنسی ہراسانی کی شکار اور بھی خواتین مجھ سے رابطے میں ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم پر بھی نیب کا بہت دباؤ تھا کہ طیبہ گُل کو نہ بلایا جائے۔

طیبہ گل کا کہنا تھاکہ جاوید اقبال اب بھی لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ ہیں، کسی اور ملک میں ہوتے تو جیل جا چکے ہوتے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button