کھیل اور کھلاڑی

کپتان بابر اعظم چھا  گئے، کتنے ریکارڈ نام کرا لئے جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

( سفیان سعید خان) ندورہ پاکستان پر موجود  آسٹریلوی ٹیم کو  گزشتہ روز دوسرے ون ڈے میں شکست کے ساتھ ہی کپتان بابر اعظم نے کئی اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لئے ۔

گزشتہ روز ٹاپ آرڈر پر بلے بازی کیلئے آنے والے بابر اعظم نے 114 رنز کی اننگز کھیلی ،بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں، بابر نے بطور کپتان 4 سنچریاں سکور کیں ۔

اس سے قبل اظہر علی نے 3، شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے دو، دو سنچریاں سکور کی تھیں۔

 گرین شرٹس کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔بابر اعظم نے شاندار پرفارمنس سے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

بابر اعظم بطور کپتان آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ 114 رنز سکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

ان سے قبل عمران خان نے 1990 میں آسٹریلیا کے خلاف 82 رنز بنائے تھے جبکہ جاوید میانداد نے 74، انضمام الحق نے 72 اور محمد حفیظ نے 72 رنز سکور کیے تھے۔

بابر اعظم نے کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم نے 83 اننگز میں 15 سنچریاں مکمل کیں، اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 86 اننگز میں 15 سنچریاں سکور کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button