تھانہ کچہری

بہاولنگر میں ایس ایچ او کی موجودگی میں کے رشتہ داروں کا لیڈی ڈاکٹر پر تشدد

( شہزاد وٹو ) پاکپتن کی تحصیل بہاولنگر میں ایس ایچ او کی موجودگی میں ایک لیڈی ڈاکٹر کے شوہر کے رشتہ داروں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لیڈی ڈاکٹر اور انکے شوہر کےمابین لڑائی جھگڑے کا معاملہ تھا جس پردونوں فریقین کو پولیس نے بات چیت کے لیے بلایا۔شوہرخود نہ آیا تاہم شوہر کے کزن عدیل نے تلخ کلامی پرلیڈی ڈاکٹر پر تشدد شروع کردیا۔پولیس نےعدیل پر مقدمہ درج کرکے اسے فوری گرفتارکرلیا،جو جیل جا چکا ہے۔

پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کے سامنے یہ واقعہ پیش ہونے پر بہاولنگر پولیس نے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا ہے تاہم مزید کاروائی کے لیے انکوائری کی جارہی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس افسوسناک واقعہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پر تشدد کرنے والے با اثر افراد ہیں اور خاتون کو ایک سے زائد لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ایس ایچ او نے بیچ بچاو کرا کے خاتون کو نہیں بچایا صرف ایک شخص کو تھپڑ مار کر کمرے سے باہر نکالا گیا باقی افراد خاتون کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے رہے اور اسے مسلسل پراساں کیا جاتا رہا۔

واقعہ کی فوٹیج سوچک میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button