تھانہ کچہری

راولپنڈی میں گھر میں گھس کر فائرنگ میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق

( اسد شہسوار ) ڈھوک کمال دین میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ فائرنگ مقتولین کے گھر میں گھس کر کی گئی۔

پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا شامل ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکاروں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے جس کے بعد مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام و اہلکاروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیے ہیں جب کہ فارنزک ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button