ریاست اور سیاست

ن لیگ کی حکومت آئی تو وزیر اعظم شہباز شریف ہونگے، لاہور 42 نیوز نے یہ خبر یکم جنوری کو بریک کر دی تھی

( مانیٹرنگ ڈیسک ) تازہ خبر آئی ہے کہ لندن میں بیٹھے مسلم لیگ ن کے تاحیات سربراہ میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ کی حکومت آنے کی صورت میں میاں محمد شہباز شریف کا نام بطور وزیر اعظم فائنل کر دیا ہے یہ خبر سینئر صحافی عاصم نصیر نے یکم جنوری 2022 کو لاہور 42 نیوز کے پروگرام ریاست کی سیاست رضا ہاشمی کے ساتھ میں بریک کر دی تھی۔ تازہ ترین دعوی میں مختلف نیوز چینل یہ خبر بریک کر رہے ہیں کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق لندن سے ن لیگ کیطرف سے اگلے وزیر اعظم کا نام لے کر آئے ہیں جو میاں شہباز شریف ہیں ۔

پروگرام ریاست کی سیاست میں سینئر صحافی نے بتایا تھا کہ ن لیگ میں شہباز شریف اور مریم نواز کے سیاسی کرداروں کے بارے میں جو ابہام اور سرد جنگ کی سی ایک کیفیت جاری ہے اس پر میاں نواز شریف نے فارمولہ طے کر لیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کی صورت وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہونگے اور نا اہلی ختم ہونے کی صورت مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی بنیں گی۔

سینئر صحافی عاصم نصیر نے بہت قطعیت سے نہ صرف شہابز شریف کا بطور وزیر اعظم امیدوار کا نام لیا بلکہ یہ پیش گوئی بھی کر دی تھی کہ سیاسی ایوانوں میں جلد بہت ہلچل دکھائی دے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button