فن و فنکار

شری دیوی زندہ ہوتیں تو آج 59 ویں سالگرہ مناتیں

( مانیٹرنگ ڈیسک )معروف بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی آج 59 ویں سالگرہ ہے اور اس موقع پر ان کی بیٹیوں جھانوی اور خوشی کپور نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغامات شیئر کیے ہیں۔

جھانوی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر والدہ، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ سالگرہ مبارک ہو، ممّا‘۔

اُنہوں نے والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’میں آپ کو ہر روز بہت زیادہ یاد کرتی ہوں‘۔

دوسری جانب خوشی کپور نے بھی اس موقع پر اپنی انسٹا اسٹوری پر والدہ کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button