ریاست اور سیاست
بھارت کشمیر پر قبضہ کرکے اب کسی دباو کو خاطر میں نہیں لاتا ’عمران خان نے ناکامی تسلیم کر لی؟

پاکستان میں اس وقت اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اڑتالیسواں وزرا خارجہ اجلاس جاری ہے۔ اس سے اپنے خطاب میں جہاں وزیر اعظم عمران خان نے اس تنظیم کو ناکام قرار دیا وہیں بھارت کے کشمیر پر قبضے پر اپنی بے بسی بھی ظاہر کردی۔ خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت غیرقانونی طور پر واپس لے لی۔ اور اب انڈیا کوئی دباؤ محسوس نہیں کرتا۔‘ ان کے مطابق ’کشمیر میں جنگی جرائم ہو رہے ہیں۔ انڈیا کشمیر کی ’ڈیموگریفی‘ یعنی آبادی کے تناسب کو ایسے بدل رہے کہ مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلا جا سکے۔
افغانستان پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مستحکم افغانسان سے ہی دنیا میں دہشتگردی کے خاتمہ کا ضامن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’افغانستان کو بین الاقوامی کمیونٹی میں شامل کریں۔ افغان باہر کی مداخلت پسند نہیں کرتے۔‘