عمران خان نے سائفر کے معاملہ پر وزیراعظم ہوتے ہوئے جعل سازی کی، با خبرصحافی میاں طاہر کا دعوی

( رضا ہاشمی )عمران خان نے سائفر کے معاملہ پر وزیراعظم ہوتے ہوئے جعل سازی کی یہ دعوی کیا ہے با خبر صحافی میاں طاہر نے اپنی تازہ ترین ٹوئٹ میں ۔
میاں طاہر لکھتے ہیں امریکا میں پاکستانی سفیر کی طرف سے بھیجا گیا سائفر غائب ہے – یہ سی کیٹیگری کا سائفر تھا جسے دفتر خارجہ سے غائب کردیا گیا تھا – عمران جو لیٹر قومی سلامتی کمیٹی کو دکھاتا رہا وہ خود سے لکھا ہوا خط ہے اور یہ ایف ٹین مرکز سے متصل لگژری فلیٹس میں لکھا گیا تھا-
امریکا میں پاکستانی سفیر کی طرف سے بھیجا گیا سائفر غائب ہے – یہ سی کیٹیگری کا سائفر تھا جسے دفتر خارجہ سے غائب کردیا گیا تھا – عمران جو لیٹر قومی سلامتی کمیٹی کو دکھاتا رہا وہ خود سے لکھا ہوا خط ہے اور یہ ایف ٹین مرکز سے متصل لگژری فلیٹس میں لکھا گیا تھا-
— Mian Tahir(in person) (@socialcritiq) September 30, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں میاں طاہر نے زیر گردش آڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کو اس بات کی سمجھ نہیں ہے کہ یہ سائفر ہے یا ملاقات کا ٹرانسکرپٹ ہے،اسد عمر کے سمجھانے پر عمران کا جواب
لوگوں کو اس بات کی سمجھ نہیں ہے کہ یہ سائفر ہے یا ملاقات کا ٹرانسکرپٹ ہے،اسد عمر کے سمجھانے پر عمران کا جواب pic.twitter.com/iaWL34dvtv
— Mian Tahir(in person) (@socialcritiq) September 30, 2022
معروف صحافی طعلت حسین نے اسے گینگ آف فور لکھا طعلت حسین مزید لکھتے ہیں کہ سائفر کا سب کو پتا تھا۔ 7 کو امریکہ میں لنچ ہوا۔ 8, 9 کو سائفر آیا۔ سب پتا تھا۔ متن اور مواد۔ سب کچھ پتا تھا۔ مگر “کسی کے منہ سے امریکہ” کا نام نکلوائے بغیر ملک کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کا بندوبست کیا۔ یہ ہوتی ہے سازش، حلف سے غداری اور قوم سے دھوکا۔
The Gang of 4. سائفر کا سب کو پتا تھا۔ 7 کو امریکہ میں لنچ ہوا۔ 8, 9 کو سائفر آیا۔ سب پتا تھا۔ متن اور مواد۔ سب کچھ پتا تھا۔ مگر “کسی کے منہ سے امریکہ” کا نام نکلوائے بغیر ملک کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کا بندوبست کیا۔ یہ ہوتی ہے سازش، حلف سے غداری اور قوم سے دھوکا۔ pic.twitter.com/0N6R5ExSSR
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) September 30, 2022
ایچ عابد حسین نامی ایک ٹوئیٹر صارف لکھتے ہیں کہ یہ لیجیے؛ سائفر کی جھوٹی سازش کے بیانیے کا ایک اور ڈراپ سین۔۔!!! اسد عمر کہہ رہے ہیں یہ مراسلہ نہیں ہے!!! یہ تو میٹنگ کا ٹرانسکرپٹ ہے؛ عمران خان؛ نہیں ھم نے اس کو مراسلہ ہی کہنا ہے (تاکہ عوام کو جھوٹ کے ذریعے بےوقوف بنایا جا سکے) لیکن خبردار کسی نے امریکہ کا نام نہیں لینا
یہ لیجیے؛ سائفر کی جھوٹی سازش کے بیانیے کا ایک اور ڈراپ سین۔۔!!!
— H Abid Hussain (@HAbidHussain66) September 30, 2022
اسد عمر کہہ رہے ہیں یہ مراسلہ نہیں ہے!!! یہ تو میٹنگ کا ٹرانسکرپٹ ہے؛
عمران خان؛ نہیں ھم نے اس کو مراسلہ ہی کہنا ہے (تاکہ عوام کو جھوٹ کے ذریعے بےوقوف بنایا جا سکے)
لیکن خبردار کسی نے امریکہ کا نام نہیں لینا pic.twitter.com/4RVmjzwfPv
ابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ امریکی مراسلے کے تناظر میں سینیئر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے سُنائی دیتے ہیں۔
اس مبینہ گفتگو میں عمران خان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایک میٹنگ بلانے کی ہدایت دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’فارن سیکریٹری کو ہم نے کہنا ہے کہ وہ لیٹر پر چپ کر کے کمنٹس لکھ دے۔‘
وہ اس میٹنگ میں موجود شرکا کو بتاتے ہیں کہ ’اعظم خان (سیکریٹری) کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں، اسے فوٹو سٹیٹ کروا کر رکھ لیتے ہیں۔‘ اس دوران مبینہ طور پر اعظم خان بتاتے ہیں کہ ’یہ سائفر 8، 9 کو آیا۔ 8 کو آیا۔‘
اس پر عمران خان کہتے ہیں ’لیکن یہ میٹنگ تو 7 کو ہوئی۔ ہم نے تو امیرکنز کا نام لینا ہی نہیں ہے، کسی صورت۔ کسی صورت بھی۔ مگر ایشو یہ ہے کہ پلیز کسی کے منھ سے ملک کا نام نہ نکلے۔ یہ بہت اہم آپ سب کے لیے۔ کسی کے منھ سے نام نہ نکلے۔ میں کسی کے منھ سے اس ملک کا نام نہیں سننا چاہتا۔‘
اس موقع پر اسد عمر کی آواز آتی ہے کہ ’آپ جان کر لیٹر کہہ رہے ہیں۔ یہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے۔ اس پر عمران خان کہتے ہیں کہ ’وہی نہ میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے۔ ٹرانسکپرٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے۔ لوگوں کو ٹرانسکرپٹ کی سمجھ نہیں آنی تھی۔ آپ پبلک جلسے میں ایسے ہی کہتے ہیں۔‘
یاد رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر اعظم کی اس سلسلے میں ایک اور آڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ’اچھا اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، نام نہیں لینا امریکہ کا۔۔۔ بس صرف کھیلنا ہے اس کے اُوپر کہ یہ تاریخ پہلے سے تھی۔‘
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ اس آڈیو کو ریلیز کرنے کے پیچھے وزیر اعظم شہباز شریف ہیں۔ بعدازاں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ اس معاملے پر کھیلے ہی نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب یہ (ن لیگ) ایکسپوز کریں گے تو کھیلیں گے اس کے اوپر۔‘
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو ایک بڑے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے جیب سے ایک خط نکال کر لہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بیرونِ ملک سے ان کی حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے اور انھیں ’لکھ کر دھمکی دی گئی ہے۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے خلاف آنے والی تحریکِ عدم اعتماد کا تعلق بھی اسی ’دھمکی آمیز خط‘ سے ہے۔