تازہ ترین
اسرائیل جانے والا پی ٹی وی کا اینکر نوکری سے برطرف، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی اینکر احمد قریشی کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ آئے گی، فلسطین پر پاکستان کی ریاستی پالیسی واضح اور بابائے قوم قائداعظم کے فرامین پر مبنی ہے۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کو ٹرمینیٹ اور آف ائیر کر دیا گیا ہے، مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔
اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل یا اسرائیلی حکام سے ملاقات کا تصور واضح طور پر مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ زیربحث دورےکا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں۔