موجودہ مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان ہے، حمزہ شہباز

( رضا ہاشمی ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےکہا ہے کہ جان بوجھ کر مہنگائی نہیں کررہے جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔
ایوان وزیر اعلیٰ میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےحمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی سہولت بند کررکھی تھی، یہ سہولت یکم جولائی سے بحال کررہے ہیں، کینسر اور دیگربیماریوں کی ادویات مفت ملیں گی، عمران خان اور پرویزالٰہی سن لیں لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران اور پرویز الٰہی کی انا ہمارے راستے کی دیوار نہیں بن سکتی، مشکل فیصلے کرکے کسی کے بچھائے جال کو نہ کاٹا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ، یہ سیاست نہیں، ریاست کو بچانے کا سوال ہے ، انہوں نے لانگ مارچ کرنا ہے تو کریں ، انتشار نہ پھیلائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے خود کش بمبار بننے کی کوشش کی تو (ن) لیگ سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔