ریاست اور سیاست
عمران خان نے مسجد نبوی میں اپوزیشن کے ساتھ ہلڑ بازی اور گالم گلوچ کو جائز قرار دے دیا

پشاور میں میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ میں نعرے لگے تو ہمارا کیا قصور تھا، ہم نے اس رات شب دعا کی تھی، آپ پراس سے زیادہ اللہ کی کیا لعنت ہوگی کہ مدینے میں آپ کے خلاف نعرے لگ رہے ہیں، مدینے میں نعرے لگے اور ایف آئی آر ہم پرکاٹی گئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف اور زرداری دورمیں چارسو ڈرون حملےکیےگئے، بانی ایم کیو ایم پر ڈرون حملے کریں توکیا اس کی اجازت دی جائے گی؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے 80 ہزار لوگ مارے گئے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا 100 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، دہشت گرد کے باعث سرمایہ کارچلے گئے، روپے کی قدرگری، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے پر کسی ملک نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا؟