صادق و امین نے سب بیچ دیا عمران خان نے 5 ارب لے کر 50 ارب کی زمین ملک ریاض کو دے دی

وزیر داخلہ نے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک ریاض کے برطانیہ سے ریکور ہونے والے 50ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے بحریہ ٹائون کے ساتھ ایڈجسمنٹ کی، جس کے بدلے بحریہ ٹائون نے اربوں روپے مالیت کی 458کنال اراضی القادر ٹرسٹ اور بنی گالہ میں 240کنال اراضی فرح شہزادی کے نام پر منتقل کی گئی۔وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 50 ارب کی چھوٹ پر پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے 5 ارب کی زمین لی، انہوں نے دستاویزات بھی میڈیا کے سامنے رکھ دیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسٹر کلین اور صادق و امین نے برطانیہ میں ریکور ہونے والے 50ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے بحریہ ٹائون کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی جس کے بدلے بحریہ ٹائون نے اربوں روپے مالیت کی 458 کنال اراضی القادر ٹرسٹ اور بنی گالہ میں 240 کنال اراضی فرح شہزادی کے نام پر منتقل کی۔