57 روپے کا جھگڑا،شوہر نے چھریوں کے وار کر کے نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا

In a quarrel over Rs 57, the husband stabbed the newlyweds to death
(مانیٹرنگ ڈیسکٰ) شادی کے صرف 18 دن بعد شوہر نے چھریوں کے وار کر کے نو بیاہتا دولپن کو قتل کردیا اور جھگڑا57 روپے کا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم شادی کے بعد اپنی بیوی پر خرچ نہیں کرتا تھا ،جبکہ کھانا بھی بیوی کے میکے سے آتا تھا گزشتہ روز بیوی نے شوہر سے پیسے مانگے کہ وہ گھر کیلئے کھانے پینے کا سامان خریدنا چاہتی ہے جس میں دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق قتل کا یہ افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں نوبیاہتادلہن نے گھر کیلئے کچھ منگوانے کی خاطرشوہر سے پانچ پاونڈ جن کی مالیت57روپے بنتی ہے مانگے جو شوہر نے نہیں دیئے جس پر گھر میں جھگڑا شروع ہوگیا اسی جھگڑے پر شوہرنے بیوی کی پیٹھ میں چھری کے وار کر کے اسے زخمی کر دیاجو کچھ دیر بعد ہی چل بسی ۔سیکیورٹی فورس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور لاش کو قلیوبیہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جبکہ شوہر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔