
( شیتل ملک )کراچی کوئٹہ کے درمیان تقریبا تمام پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تمام رابطے منقطع ضلع لسبیلہ کے صرف ایک علاقے سے پچاس پزار افراد کو نکالنے کی کوشش امدادی سامان اور کاروائیاں کم پڑنے لگیں سیلابی پانی کی شدت اضافہ ہو چکا ہے ،
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غریبوں کا سامان تو گیا گھر گیا اب جان بچانے کی فکر ہے۔ ضلع لسبیلہ میں ڈی جی پل،اوتھل پل،سوکھن پل ،ٹی آر او پل،پورالی پل، سیلابی پانی میں ٹوٹ گئے ھے کچھ اطراف سے بہہ گئے ہیں وندر کا اوتھل سے اور اوتھل کا لسبیلہ سے زمینی رابطہ کٹ گیا ھے وندر اوتھل،لسبیلہ،،لسبیلہ میں سینکڑوں گاڑیاں، سینکڑوں مسافر عورتیں بچے بوڑھے، بیمار پھنس گئے ہیں ہوٹلوں پہ من مانیاں چل رھی ہیں جہاں دال کی پلیٹ 800 سو ،سبزی 700سو،چائے سو روپے کپ فروخت کیا جا رہا ھے۔ سینکڑوں مسافر بھوکے ہیں بچوں کا خشک دودھ تک ختم ھو گیا ہے۔