ورلڈ اپ ڈیٹ

بھارت میں سکھ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد سر کے بال مونڈھ کر منہ کالا کر کے سربازار گھسیٹا اور مسلمان طالبات کے سروں سے چادریں کھینچی گئیں

( مانئٹرنگ ڈیسک) بھارت میں غیر ہندو عورتوں کی عزت اور آبرو کے ساتھ سر عام کھیلا جا رہا ہے ، انتہا پسند ہندوں کے جتھے غیر ہندو عورتوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے سے لے کر انکے سروں سے چادریں تک کھینچ رہے ہیں اور یہ سب حکومتی جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماوں کی ایما اور آشیر باد کیساتھ ہو رہا ہے ۔

دلی میں ایک سکھ لڑکی پروبندر کور کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر اسکا سر مونڈھ کر منہ پر کالک مل کر گلے میں جوتوں کے ہار پہنا کر بازروں میں گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کرناٹک کے کالجوں میں باحجاب مسلمان طالبات کے حجاب زبردستی اتروانے کی کوشش کی گئی اور مزاحمت پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئییں ،

کرناٹک میں دو کالجز کے دروازے بھی مسلمان لڑکیوں پر بند کر دیئے گئے ہیں اور انہیں کالجوں میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ۔

انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے معروف سکالر اور بھارتی وزیراعظم کے نقاد اشوک سوائن نے اس حوالے سے کچھ ویڈیوز بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپ لوڈ کی ہیں جن میں سرکاری آشیرباد میں پروان چڑھنے والے بی جے پی کے انتہا پسند غندوں کی باحجاب لڑکیوں کے خلاف نعرہ بازی بھی دیکھی جا سکتی ہے اور سیکڑوں کی تعداد میں آر ایس ایس کے زیر تربیت نو عمر لڑکے گردوں پر گیروی رنگ کے کپڑے لپیٹے سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں ۔ مزید تفصیلات رضا ہاشمی کے وی لاگ میں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button