تھانہ کچہری
دل دہلا دینے والا واقعہ، کراچی میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی

کراچی میں ملزمان نے ڈکیتی کے دوران لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کےمطابق واقعہ سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر سیون اے میں پیش آیا جہاں 6 ملزمان گزشتہ رات 2 بجے گھر میں واردات کے لیے آئے، اس دوران4 ملزمان گھر کے اندر داخل ہوئے اور 2 باہر موجود رہے۔پولیس کےمطابق اہلخانہ نے دعویٰ کیا ہےکہ ملزمان نے گھر سے رقم اور سونا لوٹا پھر دو ملزمان نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہےکہ ڈکیتی سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے اور لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مبینہ زیادتی کے حوالے سے پتا چلے گا۔پولیس کےمطابق ڈکیتی کے وقت گھر میں لڑکی کا بھائی، اس کادوست اور منگیتر موجود تھے۔