صارف اور خریدار

لاہور میں مرغی مہنگی ، انڈے سستے ہو گئے

(مائرہ ارجمند) آج لاہور میں فارمی مرغی برائلر کے گوشت کی فی کلو قیمت میں دوبارہ بڑا اضافہ ہوا ہے اور اسکی قیمت 9 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران برائلر مرغی کے فی کلوگوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 19 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے اور آج شہر میں برائلر کے گوشت کی فی کلو قیمت270 ہو چکی ہے۔

زندہ برائلر کی فی کلو قیمت تھوک میں 178 اور پرچون میں 186 روپے فی کلو ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں بڑی کمی آئی ہے فی درجن انڈوں کی قیمت 12 روپے کم ہو کر 179روپے فہ درجن جبکہ کا ریٹ 191 روپے فی درجن اور پیٹی 5250 روپے کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button