صارف اور خریداربازار اور کاروبار
لاہور میں مرغی کا گوشت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوئی

( مائرہ ارجمند) لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں آج پھر 29 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، تین روز کے دوران فارمی مرغی برائلر کے فی کلو گوشت میں 43 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے اور آج شہر میں برائلر مرغی کا فی کلو گوشت 407 روپے کا ہو چکا ہے ۔
آج شہر میں زندہ برائلر کی فی کلو قیمت تھوک میں 273 اور پرچون میں 281 روپے فی کلو ہے

فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور انڈہ 124 روہے فی درجن ہے جبکہ پیٹی کی قیمت 3 ہزار 600روپے ہے۔